متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی

امارات بارش (emirates rain)

متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین سمیت تین فلپائنی باشندے اورایک مقامی شہری شامل ہے۔

امارات کی ریاست راس الخیمہ میں سیلابی ریلے میں گاڑی کے بہہ جانے سے 70 سالہ اماراتی شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

پنجاب میں 23 اپریل سے موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا

سائنسدان گلوبل وارمنگ کو امارات اور عمان میں طوفانی بارش جیسے شدید موسمی واقعات کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بھی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا تھا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

طوفانی بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر آپریشن معطل رہا تھا اس کے علاوہ بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث دبئی کی مرکزی سڑک شیخ زاید روڈ سمیت مختلف شاہراہوں کو بند کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں