پنجاب میں 23 اپریل سے موسلادھار بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا

rain تیز ہواؤں اور گرج چمک

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش، آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح آندھی،جھکڑ،ژالہ باری،گرج چمک اور تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔بارشوں کا یہ سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہو گئی،46 زخمی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا۔ اپر پنجاب کے علاقوں میں 23اپریل کو ہلکی بارش کا امکان ہے، 26 سے 29 اپریل اپر پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے۔

18 سے 21اپریل کے دوران بارشوں کا الرٹ پہلے ہی سے پنجاب بھر میں جاری کیا جاچکا ہے، کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے، موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے۔

میاں جاوید لطیف کیخلاف ایکشن لینا چاہیے، حنیف عباسی

پی ڈی ایم اے لمحہ بہ لمحہ موسمی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

قدرتی طوفان، بارشوں سے کم سے کم نقصان ہو، اس کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی، ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس میں موسمی تبدیلیوں بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے، شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں۔ ایمرجنسی میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں۔

اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی/وسطی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 70، پشاور (ایئر پورٹ 68، سٹی 44)، مالم جبہ 58، دیر (بالائی 49، زیریں 34)، کاکول 43، باچا خان (ایئر پورٹ41)، تخت بائی 35، دروش، سیدو شریف 28، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 24، سٹی 24)، میرکھانی 20، پٹن، مردان میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔

پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ، 15 ڈاکٹرز معطل

پارا چنار، کالام 13، بنوں 12، بالاکوٹ 8، چترال 5، اٹک 47، کروڑ (لیہ) 43، بھکر 38، چکوال 33، راولپنڈی (کچہری 31، چکلالہ 25، شمس آباد22)، اسلام آباد (گولڑہ 29، بوکڑہ 27، سیدپور 26، ایئر پورٹ، زیرو پوائنٹ 23)، نور پور تھل 28، مری میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نارووال، جوہر آباد 21، کوٹ ادو 18، ملتان (ایئر پورٹ 15، سٹی 9)، جہلم 13، سیالکوٹ (سٹی 11، ایئر پورٹ 8)، منڈی بہاؤالدین 10، بہاولپور (سٹی9، ائیر پورٹ 8)، گجرات 7، گوجرانوالہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈیرہ غازی خان 3، منگلہ 2، سرگودھا سٹی، لاہور (ایئر پورٹ ایک)، گڑھی دوپٹہ میں 37 ملی میٹر بارش ہوئی۔

راولاکوٹ 33، مظفر آباد (ایئر پورٹ 20، سٹی 23)، کوٹلی 18، قلات 26، بارکھان 16، ژوب 13، کوئٹہ (سٹی 8، سمنگلی 4)، پنجگور 5، دالبندین ایک، استور 5، گوپس 3، چلاس، گلگت اور سکردو میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 


متعلقہ خبریں