ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

rain بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں متعدد مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے، پنجاب، بلوچستان میں مزید بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بعض مقامات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کو دیر، سوات، چترال، کوہستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق، گوادر کا کراچی سے رابطہ منقطع

مانسہرہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا اندیشہ ہے،رپورٹ کے مطابق دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔

تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہے۔ شانگلہ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ الرٹ  ہے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے کانا میں بجلی کے کھبمے گر گئے ہیں۔

بھمبرآزادکشمیر میں شہر اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات  آئندہ دو دن تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کوٹ ادو اور گردونواح میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اب بھی آسمان پر گھنے بادلوں کا راج ہے اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، تیز ہوا اور بارش سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔


متعلقہ خبریں