کوئٹہ اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

polio virus پولیو وائرس

کوئٹہ اور کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ ملک کے31اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پولیو وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، رواں سال کوئٹہ سے 13 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو آچکے ہیں۔

پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ، 15 ڈاکٹرز معطل

کوئٹہ کے سرپل کی سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 26 مارچ کو لیا گیا تھا، کوئٹہ کی سیوریج میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے۔

دوسری جانب رواں برس 96 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں