سب سے بڑا گول ورلڈ کپ ہے، محمد عامر

Muhammad amir

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ان کا اس وقت سب سے بڑا گول ورلڈ کپ ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے بڑی چیلینجنگ صورتحال ہے، دو ہزار انیس کے مقابلے میں فٹنس لیول زیادہ بہتر ہے۔

مزید بولے کہ کوشش ہے ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی مظاہرہ کروں، میرا سارا فوکس کرکٹ پر ہے، چیزوں کو فیس کرسکتا ہوں۔

شروع اللہ کے نام سے، نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں نام آنے کے بعد محمد عامر کا جذبات کا اظہار

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں نام آنے کے بعد محمد عامر نے اس پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شروع اللہ کے نام سے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر نے اپنے انٹرنیشنل میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شروع اللہ کے نام سے۔

فاسٹ بائولر نے آخری مرتبہ 2020ء میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا،محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لی ہے جس کے بعد انہیں بھی اس سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں