سونے کی قیمت میں مزید 800 روپے اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ ، 47 ہزار 300 کا ہو گیا

سونا ( gold )

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو جاری ، فی تولہ سونا مزید 800 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے،جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ، پاکستان میں سستا ہو گیا

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح 2 لاکھ ، 47 ہزار 600 روپے پر پہنچ گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں