غزہ میں اسرائیل نسل کشی کررہا ہے، ہمارے پاس اس کے شواہد نہیں، امریکی وزیر دفاع

اسرائیل نسل کشی

امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں نسل کشی کے کوئی شواہد موجود نہیں۔ 

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے، ہمارے پاس اس کے شواہد نہیں۔

لائیڈ جیمز آسٹن کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ بھیانک تھا۔ اسرائیل کو سلامتی اور دفاع میں مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، صدر آصف زرداری کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نہتے اور بے یار و مددگار فلسطینی عوام پر حملوں کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 33,360 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی اس وحشیانہ بمباری سے 75،993 افراد زخمی جبکہ 7,000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں