پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات چیت کی۔ انٹونی بلنکن نے اسحاق ڈار سے گفتگو میں مضبوط شراکت داری کی توثیق کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے پر بات کی جبکہ انسداد دہشتگردی، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیل میں 38 سال سے قید نامور فلسطینی ناول نگار انتقال کر گئے

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آ رہے ہیں اور زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں، پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں