اٹلی: حکومت کا شہریوں کو بکریوں کا مالک بننے کی انوکھی پیشکش

Italy

روم: اٹلی کے ایک جزیرے کے رہائشیوں کو آوارہ گھومنے والے بکریاں پکڑ کر اپنے ملکیت میں لینے کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے جزیرے ایلیکوڈی کے میئر نے جزیرے پر رہنے والے شہریوں کو غیر معمولی پیشکش کر دی۔ جس میں جزیرے پر آوارہ گھومنے والی بکریوں کا مالک بننے کا موقع دیا گیا ہے۔

ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو نے جزیرے پر بکریوں کی حد سے تجاوز کرتی تعداد کے مسئلے کو حل کرنے کی انوکھی کوشش شروع کر دی ہے اور انہوں نے جزیرے کے رہائشیوں کو کہا ہے کہ جو بھی جتنی چاہے بکریاں پکڑ لے وہ سب اس کی ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی شہری کو بکریوں کا مالک بننے کے لیے حکومت کو درخواست ای میل کرنا ہو گی اور بکریوں کا مالک بننے کے لیے 17 ڈالر اسٹیمپ فیس کے بھی ادا کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد وہ جتنی چاہیں بکریاں پکڑ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں 371 ون ڈالر اسٹور بند کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیشکش میں وہ تمام بکریاں اور بکرے شامل ہیں جو کہ آوارہ گھوم رہے ہیں اور جن کا کوئی مالک نہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی کے اس چھوٹے سے جزیرے پر جنگلی بکریوں کی آبادی انسانی آبادی سے تقریباً 6 گنا زیادہ ہو گئی ہے جس پر میئر نے “adopt a goat” کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔

جزیرے کے میئر نے یہ آفر بکریوں کو جزیرے پر ہی رکھنے کے لیے نہیں کی بلکہ حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد سے شہری کو پکڑی گئیں اپنی تمام بکریاں 15 دنوں کے اندر اندر جزیرے سے باہر بھیجنا ہوں گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں