محکمہ موسمیات کی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

خشک سالی

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم میدانی علاقوں میں بعد ازدوپہر تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آٹےکی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصد کمی

رپورٹ کے مطابق کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کر دی اور کہا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے 9 اپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

کراچی میں آج 7 اپریل سے گرمی میں اضافی کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ حیدرآباد، سکھر، دادو، نوابشاہ سمیت سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں