فٹنس کیمپ ، اعظم خان پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے ، کھلاڑی حوصلہ بڑھاتے رہے

اعظم خان (azam khan)

کاکول میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ جاری ، کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی ، اعظم خان ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

کھلاڑیوں نے کئی کلو  گرام وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی تک واک کی ،وکٹ کیپر اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ  پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے رہے، اعظم خان کا چوٹی پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں نے والہانہ استقبال کیا ، کھلاڑیوں کے اعظم، اعظم کے نعرے بھی لگائے۔

بابر اعظم مسلسل 3 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن جائیں گے

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے بھی خوشی سے اعظم کو گلے لگایا،افتخار احمد ، صائم ایوب ، محمد حارث اور دیگر کرکٹرز بھی کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

واضح رہے قومی کرکٹرز کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے 8 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں