فواد چودھری کو رہا کر دیا گیا

Fawad Ch

اسلام آباد: فواد چودھری کو رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ  نے فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو 3 ہفتے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما وکیل علی بخاری، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ پیش ہوئے اور کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے ،بلاول بھٹو

اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی۔ جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی تھی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا،  مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد دائمی وارنٹ جاری  کیے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں