ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس ملٹری پوسٹوں پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پولیس ملٹری پوسٹس پر حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ، سکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کرکے 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
اسرائیل کادمشق میں ایرانی قونصل خانے پرحملہ، 6افراد جاں بحق
ایران کے نائب وزیرِ داخلہ برائے سکیورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی نے کہا ہے کہ چاہ بہار اور راسک میں بیک وقت ہوئے جیش العدل کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد آپریشن میں مارے گئے ہیں، جیش العدل کا حملہ ناکام بنانے کے آپریشن میں 5 سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔