مرد ایک سے زیادہ بیویوں کیساتھ انصاف نہیں کر سکتا، مریم نفیس

مریم نفیس maryam nafees

معروف اداکارہ مریم نفیس نے مردوں کی ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر دیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں اس بات کا احترام کرتی ہوں کہ اسلام مرد کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی یہی سمجھتی ہوں کہ بہت ہی کم خواتین ایسی ہیں جو یہ بات برداشت کر پاتی ہیں کہ ان کے شوہر دوسری شادی کریں۔

بلال عباس کا ”عشق مرشد“ سجل علی کو بھی بھا گیا

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہیں تو میں انہیں منع نہیں کروں گی مگر میں پھر ان سے طلاق مانگ لوں گی۔

مریم نفیس نے یہ بھی کہا کہ اگر انسان اپنی شادی سے خوش نہیں ہے تو اس شادی کو ختم کر کے بے شک دوسری شادی کر لے یا تیسری شادی کرنا چاہے تو وہ بھی اس کی مرضی ہے مگر میں صرف اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ مرد کے لیے ایک وقت میں ایک سے زیادہ بیویوں کے درمیان انصاف کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ بات ہمارے دین میں بھی واضح کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں