امتحانی مراکز میں رولز کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 سپرنٹنڈنٹ معطل

امتحانی مراکز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیر خوراک بلال یاسین نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، رولز کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 سپرنٹنڈنٹ معطل کر دیا۔

اس موقع پربلال یاسین نے کہا کہ امتحانی مراکز میں پولیو ورکر اور پرائیویٹ لوگوں کو نگران لگایا گیا تھا، خلاف قانون لگائے گئے 6 امتحانی نگران برطرف کر دئیے گئے۔ ایم سی کیوز حل کروانے کیلئے مبینہ طور پر پیسے لیے جا رہے ہیں، سی او اس کی تحقیقات کروائیں۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

صوبائی وزیر نے گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول لوئر مال، سینٹرل ماڈل ریٹیگن روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیوسماج کا بھی دورہ کیا۔ گرلز ہائی سکول دیوسماج میں 5 پرائیویٹ خواتین کو نگران لگانے پر سخت اظہارِ برہمی کیا گیا۔

وزیر خوراک نے سپرنٹنڈنٹ کلثوم خاتون کو معطل اور پانچوں پرائیویٹ نگرانوں کو برطرف کر دیا۔ پرائیویٹ نگرانوں اسما ء بتول، کلثوم اختر، عمیرہ لیاقت، شمیم اختر اور یاسمین زہرہ کو برطرف کیا گیا جبکہ پرنسپل گورنمنٹ نائلہ ممتاز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول لوئرمال میں سپرنٹنڈنٹ شہزادہ عثمان کو معطل کر دیا گیا،سپرٹنڈنٹ نے پولیو ورکر کو نگران لگا رکھا تھا، وزیر خوراک نے سی او ایجوکیشن پرویز اختر پر ناقص نگرانی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نقل کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے۔

گوگل کا پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ

بلال  یاسین کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کی ہر  گز اجازت نہیں دیں گے، امتحانی مراکز میں سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایا جائے، میرٹ اور رولز کی خلا ف ورزی کسی صورت قبول نہیں  کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں