پنجاب، نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبہ کو مفت کتابیں نہ مل سکیں

punjab school

لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا، پنجاب کے 48 ہزارا سکولوں میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود طلبہ کو تاحال مفت کتابیں نہیں مل سکیں۔

اس وجہ سے طالب علم کتابوں کے بغیر ہی اسکول آنے پر مجبور ہیں، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مفت کتابیں شائع کر کے سرکاری سکولوں میں تقسیم کرتا ہے۔

وفاق المدارس پاکستان نے 10 لاکھ حافظ قرآن بنا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

امتحانات کے نتائج آنے سے پہلے مفت کتابیں اسکولوں میں پہنچا دی جاتی ہیں۔ رواں برس شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں تاحال کسی بھی سرکاری اسکول میں نیا کورس نہیں پہنچ سکا۔


متعلقہ خبریں