مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش

مکہ مکرمہ

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، تیز بارش کے باوجود عمرہ زائرین نے طواف کعبہ جاری رکھا۔

مسجد الحرام میں باران رحمت خوب جم کر برسی، عمرہ زائرین نے بارش کے دوران رو رو کر خصوصی دعائیں کیں۔

دوسری جانب سعودی دارالحکومت ریاض میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جازان میں سیلابی ریلوں میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم اور نیلم بند ، مختلف شہروں میں آج مزید بارش کا امکان

النماص میں شدید ژالہ سے صحرائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے الباحہ ریجن کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں، پہاڑی علاقوں میں بارش کا پانی چشموں کی شکل اختیار کر گیا۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک متعدد علاقوں میں موسم کی غیر یقینی صورتحال رہے گی اور وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں