پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

یکم اپریل 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی ہو سکتی ہے۔

موقر قومی اخبارنے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی کمپنی موگاس کی جانب سے اپنی پیداوار میں کمی قرار دیا ہے، اس کمی کی وجہ سے امریکی حکومت کی جانب سے موٹر اسپرٹ کی درآمد میں اضافہ کر دیاگیا ہے۔

چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف

اس درآمد میں اضافے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے،دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی عالمی مارکیٹ میں طلب میں کمی واقع ہوئی جبکہ رسد زیادہ ہے اس وجہ سے ڈیزل کی قیمتیں 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے۔

حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل تک کے لئے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہونے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے اضافہ ہونے سے قیمت 168.63روپے ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں