سکیورٹی خدشات ، تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام روک دیا گیا


چینی کمپنی نے منگل کو شانگلہ میں خود کش حملے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام روک دیا۔

منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی چین پاور کنسٹرکشن کارپوریشن نے آفس آرڈر میں کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث سائٹ اور دفاتر میں کام روک دیا گیا ہے، کمپنی نے  ملازمین کو بھی فارغ کر دیا ہے۔

پاکستانی توانائی کمپنی کا چینی کمپنی کیساتھ 200 میگاواٹ سولر ماڈیول کی خریداری کا معاہدہ

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے داسو پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر چینی سفیر کے ہمراہ پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا تھا اور چینی ورکرز کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کئی گھنٹے ان کے ساتھ گزارے اور انہیں ہر قسم کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ چائنہ پاور کمپنی تربیلا ایکسٹینشن فائیو منصوبے کے علاوہ پاکستان میں باشا ڈیم منصوبہ بنانے سمیت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں