چینی باشندوں پر حملہ، حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

چینی باشندوں پر حملہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم چینی عوام کے دکھ میں ساتھ کھڑے ہیں، چینی باشندوں پر ہر حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دہشت گردی کا واقعہ ہوا جو قابل مذمت ہے۔ چین پاکستان کے ہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے، بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی چین پاکستان کے ہر موقف کی تائید کرتا ہے۔

چینی باشندوں کی فل پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ، وزیر اعظم شہباز شریف

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تو وزیراعظم نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے تحقیقات کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعظم کی زیرِ صدارت آج اجلاس ہوا ہے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشت گردی پاکستان اور چین دوستی کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جارہی ہے۔ اس طرح کے واقعات پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کیلئے کیے جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے لائف لائن ہے اور ملک میں معاشی ترقی کا ضامن ہے۔ سی پیک سے روزگار ملے گا اور مہنگائی میں کمی ہوگی، جب تک دہشتگردی کاخاتمہ نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

چین کو گوشت اور دودھ کی برآمد بڑھائی جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2018 میں پُرامن پاکستان چھوڑ کرگئے تھے، 2013 میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے۔ جب ہماری سالمیت پر وار ہوتا ہے تو ہم دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے ایس او پیز موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں