چینی باشندوں کی فل پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی سکیورٹی فل پروف بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غوراور سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا، وفاقی وزراء، سکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

حملے پاک چین اختلافات پیدا کرنے کی شعوری کوشش ہیں، آئی ایس پی آر

وزیر اعظم کو وزیرداخلہ محسن نقوی نے بشام واقعہ پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ملک دشمنوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی ، جس پر وزیراعظم نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فل پروف سکیورٹی کی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں