ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے، وزیراعظم

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں زیادہ ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمدکنندگان کے لیے ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بر بیت کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تباہی میں شہید ہونے والے بچوں کی مثال نہیں ملتی، کل جو قرارداد منظور ہوئی اس پر عمل در آمد ضروری ہے۔

تربت میں پاک بحریہ کی بیس پر حملے کی کوشش، 4 دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

شہباز شریف نے کہا کہ اس تقریب کا واحد مقصد تمام ہیروز کو جو یہاں شریک ہیں جنہوں نے اچھے ٹیکس دہندہ ہونے کے ناتے محنت کی کمائی سے ٹیکس ادا کیا اور شبانہ روز محنت کے ذریعے پاکستان کی ایکسپورٹس میں شاندار خدمات انجام دی ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اس تقریب کے ذریعے قوم کو پیغام ملنا چاہیے کہ پاکستان کے جوحالات ہیں ان کو اگر ہم نے حل کرنا ہے تو جس طرح گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اسی طرح ایک نجی شعبہ ہے اور ایک حکومت ہے۔

ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے ہیں اور سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے اور نااہلیوں کو ختم کرنا ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے شعبوں میں محنت کر کے پاکستان کو معاشی ترقی کی دوڑ میں بڑھانا ہے جس میں وہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں