تربت میں پاک بحریہ کے پی این ایس صدیق بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تربت حملہ ناکام بنانے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب تربت میں پاک بحریہ کی بیس، ”پی این ایس صدیق“ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے حملہ کو موثر جوابی کاروائی کے ذریعہ ناکام بنایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا سپاہی نعمان فرید شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحری دستوں کی مدد کے لیے موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیاگیا اور چاروں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔