سوئی ناردرن کی درخواست، گیس کے بلوں میں 155 فیصد تک اضافے کا امکان

سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے رواں سال تیسری مرتبہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت جاری ہے۔ چیئرمین اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت کے دوران چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ قیمتوں میں اتنا اضافہ ہو جتنا میڈیا پر آرہا ہے۔ گیس قیمتوں سے متعلق جو بھی ہوگا یکم جولائی سے ہوگا، ریٹس منظور ہوں گے یا نہیں فیصلہ جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔

ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ بنیاد پر گیس کے ذخائر میں کمی ہورہی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کو اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں۔ ایس این جی پی ایل کی طرف سے مانگی گئی قیمتوں میں کمی بھی ہو سکتی ہے۔

چیئرمین اوگرا نے مزید کہا کہ اوگرا گھریلو، صنعتی، کمرشل اور دیگر صارفین کے مسائل کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔ قدرتی گیس میں 9 فیصد سالانہ کمی اور کھپت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 4 سال قبل ایل پی جی 3 ہزار ٹن استعمال ہو رہی تھی اب 5 ہزار ٹن ہے۔

خیال رہے کہ سوئی ناردرن نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کر رکھی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں سال کے اندر تیسری مرتبہ اضافے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا۔

قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی صورت میں اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو کا شارٹ فال کا تخمینہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں