گیس کی قیمتوں میں سال کے اندر تیسری مرتبہ اضافے کا امکان

گیس

سوئی ناردرن گیس کی جانب سے رواں سال تیسری مرتبہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 25 مارچ کو گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت کرے گا۔ سوئی ناردرن نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔

ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی صورت میں اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا 189 ارب 18 کروڑ روپے ریونیو کا شارٹ فال کا تخمینہ ہے۔


متعلقہ خبریں