چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی، آئی سی سی وفد کراچی پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے متعلق پاکستان کا دورہ، وفد اسٹیڈیمز کا جائزہ لے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی کا دو رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گیا ہے۔ وفد میں سینئیر مینیجر ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور مینیجر ایونٹ آپریشنز عون زیدی شامل ہیں۔

آئی سی سی وفد آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا معائنہ کرے گا، اس موقع پر وفد کو پی سی بی حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ آئی سی سی وفد کے سربراہ کرس ٹیٹلے کل دبئی سے اسلام آباد پہنچے گیں۔

چیف سلیکٹر کے بغیر 7 ارکان پر مشتمل نئی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان

آئی سی سی وفد ایک روز کراچی میں قیام کے بعد کل لاہور پہنچے گا۔ وفد لاہور میں قذافی اسٹیڈیم اور سیف سٹی اتھارٹی کا بھی دورہ کرے گا۔

لاہور کے دورے کے بعد آئی سی سی وفد کا آخری پڑاؤ راولپنڈی ہوگا جہاں 27 مارچ کو وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میگا ایونٹ کی میزبانی سے متعلق کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔اس مقصد کے لیے پاکستان میں تمام کرکٹ اسٹیڈیمز کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں