ملتان، پتنگ بازی کی سزا تین سال قید، کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا

پتنگ بازی

ملتان پولیس کی طرف سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او صادق علی نے پتنگ بازی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے۔ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

راولپنڈی: پتنگ بازی پر عائد پابندی کی دھجیاں اڑ گئیں، بچہ جاں بحق، 68 زخمی

ترجمان کا کہنا ہے کہ والدین بھی اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، والدین بچوں کو پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل سے دور رکھیں۔ دھاتی ڈور کے استعمال کی وجہ سے سینکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

ملتان پولیس کے مطابق پتنگ بازی کی سزا تین سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں