عبدالعلیم خان کو ایک اور عہدہ مل گیا، چیئرمین نجکاری کمیشن تعینات

عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو ایک اور عہدہ مل گیا۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری علیم خان کو چیئرمین نجکاری کمیشن تعینات کردیا گیا، ان کی بطور چیئرمین نجکاری کمیشن تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس سے قبل عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں 15سے 20 اداروں کی فوری طور پر پرائیویٹائزیشن ہونی چاہیے، خسارے میں چلنے والے ادارے معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، وزیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری اب کسی کو قائل کرنے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ہماری ملکی معیشت کی بقا کا سوال ہے لہذا اسٹیل مل سمیت نقصان میں چلنے والے اداروں کی قسمت کا فوری طور پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صرف پی آئی اے کا گزشتہ5 برسوں کا خسارہ 500ارب روپے ہے اور یہ ہر سال ضائع ہونے والا وہ قومی سرمایہ اور پیسہ ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی مداوا ہے۔

سرمایہ کاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پاکستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں جن کو ہر قیمت پر برئے کار لایا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں