ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، صدر آصف علی زرداری


صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افوج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

صدر مملکت نے قوم یوم پاکستان کی مبارک دی، ان کا کہنا تھا کہ اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے الگ وطن کامطالبہ کیا،عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔

آصف زرداری نے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد ملک میں جمہوری حکومت قائم ہوچکی ہے،ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔

یوم پاکستان، مختلف شعبہ جات کی 829 شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا

امید ہے ماضی کی طرح اب بھی تمام چیلنجز سے نمٹ لیں گے،پاکستان کو بیروزگاری اورغربت جیسے بڑے چیلنجز کاسامنا ہے،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دفاعی اعتبار سے پاکستان آج ایک مضبوط ملک ہے۔

ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف شعبوں میں ترقی لائی جائے گی،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ تمام مشکلات کو مل کر حل کریں۔

اس موقع پر انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کی کہ مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں، انہوں نے دوست ممالک کی حمایت کو بھی سراہا اور کہا کہ مشکل کی ہرگھڑی میں چین،یو اے ای،سعودی عرب ودیگر ممالک نے ہماری مدد کی۔


متعلقہ خبریں