اسلام آباد: حکومت نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کو تمام الاؤنسز اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے مسیحی برادری کو الاؤنسز اور پنشن ایڈوانس جاری کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسیحی برداری کو تنخواہیں و پنشن 26 مارچ تک ادا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مسیحی برادری کا مذہبی تہوار ایسٹر 31 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران کرپشن سے توبہ کر لیں تو ملکی حالات بہتر ہو سکتے ہیں، سراج الحق
پنشن اور الاؤنسز ایڈوانس جاری کرنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیواور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کو مراسلہ جاری کر دیا گیا جبکہ چیف اکاؤنٹس افسر اور وزارت خارجہ امور کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔