وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پلان طلب کر لیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب کو پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی جبکہ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پلان طلب کرتے ہوئے مارکیٹ کی ضروریات کا تعین کر کے انڈسٹریل سیکٹرز کی نشاندہی کی ہدایت کر دی۔
نورالحق قادری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سیکٹرز وائز میپنگ کا حکم بھی دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں موجود صنعتوں کا ڈیٹا اور فیوچر انڈسٹری کے اعداد و شمار بھی مرتب کیے جائیں، سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت اور آسانی فراہم کی جائے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے دور کا خاتمہ ہوا، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پوری طرح یکسو ہے۔