پی آئی اے نے روزے کی حالت میں پائلٹس پر جہاز اڑانے کی پابندی لگادی

پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے پائلٹس اور کیبن کریو کو روزے کی حالت میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کارپوریٹ سیفٹی مینجمنٹ اور ایئر کریو میڈیکل سینٹر کی طرف سے تمام کیبن کریو ممبران کو ایک خط میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس میں طیارے اور زمین پر موجود دیگر افراد کو نقصان پہنچنے کے خطرے کے باعث روزے کی حالت میں جہاز نہ اڑانے کا مشورہ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ‘یہ سمجھا جاتا ہے کہ روزہ کی حالت میں پرواز کرنا ایک امکان ہے، لیکن ایسی صورت میں خطرے کا عنصر قابل غور ہے اور حفاظت کا مارجن کم سے کم ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں، غلط اور تاخیر سے کیے گئے اقدامات سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

فنی خرابی ، پی آئی اے کا طیارہ واپس دوحہ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا

ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام میں بھی سفر کے دوران روزہ رکھنے کے لیے نرمی موجود ہے۔ روزے کی حالت میں توجہ اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے، اضطراب سُست ہونے لگتا ہے اور قوت برداشت بھی کم ہوجاتی ہے۔

ایئر کریو میڈیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ تمام عوامل پر غور کرنے کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ روزے کی حالت میں پرواز کرنا نہ صرف آپ کے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ تمام کاک پٹ/کیبن کریو جو روزہ رکھ رہے ہیں انہیں پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیا جائے۔


متعلقہ خبریں