اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہوتے تو آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرتا اور ڈیفالٹ کر جاتے، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا کر بڑا مسئلہ سلجھا دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ محمد اورنگزیب کے وزیر خزانہ بننے پرخوشی ہے، کیونکہ اسحاق ڈاروزیرخزانہ ہوتے توآئی ایم ایف معاہدہ نہ کرتااور ڈیفالٹ کر جاتے۔

حکومت نے بڑا مسئلہ سلجھا دیا،محمد اورنگزیب بہت قابل آدمی ہیں،دیکھناہے کون ان کی ٹانگیں کھینچتا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں، مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے16مہینے میں کوئی قابل ذکرکامیابیاں نہیں دیکھیں،آج وہی16مہینے والے وزرا ہیں اللہ سے امیدہے توقع کم ہے،پاکستان 75 سال میں بندگلی میں آگیا، پچھلے 5 سے6 سال پاکستانیوں کیلئے بہت تکلیف دہ تھے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2018میں بھی بیلٹ پیپرزبھرے گئے تھے،نوازشریف لاہورکے حلقے سے ہارے ہوئے ہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ لاہورسے جیتے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں