پنجاب بھر میں 14 مارچ تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

rain تیز ہواؤں اور گرج چمک

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

گلگت بلتستان اورخیبر پختونخو کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، راولپنڈی،مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے،خاران، قلات،چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ اور سبی میں بارش کی توقع ہے۔

شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین اورقلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری جبکہ لورالائی اورقلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نصیر آباد، ژوب میں بھی مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میانوالی، خوشاب،سرگودھا، بھکر، ڈی جی خان، لیہ،جھنگ، فیصل آباد،نارووال، اوکاڑہ، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ،اٹک میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 14 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج سے 14 مارچ تک لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ آج سے 14 مارچ تک پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل  ہو گیا ہے، مختلف اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے، کوئٹہ وگرد و نواح میں بارش  سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں