سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاسی شخصیت نے ساؤتھ افریقا اور دبئی میں میری سپاری دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ساتھی ایم این اے نے کچھ ثبوت فراہم کئے ہیں جن کے مطابق میری سپاری کے لئے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی ہوچکی ہے، ہم تمام ثبوتوں اور مواد کو ایف آئی اے کے ساتھ شیئر کرنے کےلئے تیار ہیں۔
آصف علی زرداری دوسری بار بھاری اکثریت کیساتھ پاکستان کےصدر منتخب
انکا کہنا تھا کہ رات کو اپوزیشن لیڈرعمرایوب سے ساری بات ڈسکس کر لی ہے، ایف آئی اے تفتیش کی اجازت دے کر تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام انڈیا کے ذریعے کروایا گیا ہے ، ہم تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں گے۔