گلگت بلتستان حکومت عورت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی،وزیر اعلیٰ


وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عورت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 8مارچ کو خواتین کے حقوق میں مرکزی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،8مارچ صنف نازک کے حقوق کی طرف توجہ دلاتا ہے۔

یہ دن خواتین پر تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی طرف توجہ دلاتا ہے۔اسلام میں خواتین کو اعلیٰ مقام اور مرتبہ حاصل ہے،عورت معاشرے کا اہم کردار ہے،دین اسلام میں عورت کو خاص حقوق حاصل ہیں۔

گلگت بلستان حکومت اس دن پر اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ گلگت بلتستان حکومت عورت کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔خواتین کو بااختیار بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

عورت کی رائے کا احترام اور انکو باوقار شہری بنانے کے لیے بہت سے منصوبے جاری ہیں،گلگت بلتستان کے تمام ڈویژن میں وویمن ڈیولپمنٹ پروگرام بنائے گئے ہیں،

حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے آئی ٹی اور سکلز ڈویلپمنٹ مراکز کا قیام عمل میں لایا  گیا ہے جس کے زریعے خواتین کو روزگار کے لیے متبادل راستہ ملے گا۔

بطور وزیراعلی خواتین کی نشونماء اور مسائل کے حل پرتوجہ مرکوز رکھوں گا،صوبے میں وویمن ایمپاوئرمنٹ پالیسی کو فوری نافذ کیا،وویمن ایمپاوئرمن کمیشن کی منظوری دی،کابینہ میں بھی خواتین کو خصوصی طور پر شامل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں