بلوچستان حکومت نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق پیر سے جمعرات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔
سندھ اور بلوچستان، رمضان المبارک میں گیس بندش کا شیڈول جاری
دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گےجبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
چاند کی پیدائش کے حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ 10 مارچ کو چاند کی پیدائش کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب میں ماہ مبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔