مریم نفیس کو بولڈ لباس پہننے پرمداحوں نے مکمل لباس پہننے کی تلقین کردی

مریم نفیس maryam nafees

ماڈل و اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں شوہر کے ہمراہ بیرون ممالک سیر و تفریح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے انہیں مکمل لباس پہننے کی ہدایات کردیں۔

مریم نفیس نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے سیر سپاٹے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو شوہر کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں بولڈ لباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے،تاہم صارفین نے اداکارہ کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں سیر و تفریح کے دوران مکمل لباس پہننے کی ہدایات کیں۔

راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے دوسری شادی کرلی

صارفین نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ مسلمان خاتون ہیں اور مسلمان عورتوں کو جسم ڈھانپنے والا مکمل لباس پہننے کی تلقین کی جاتی ہے۔

بعض صارفین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی تعریفیں کیں لیکن ان کے بولڈ لباس پر اعتراض کیا اور انہیں جسم کو ڈھانپنے والا مکمل لباس پہننے کی ہدایت کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں