سراج الحق کا کسانوں کو زمینیں اور بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ

سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کسانوں کو زمینیں اور بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی کمپنیوں کے بجائے ملک کی زمینیں کسانوں کو دی جائیں اور جعلی کھاد، بیج اور ادویات بیچنے والوں کو پکڑ کر سزائیں دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے جبکہ کسانوں کو کہتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے ایف بی آر کی آٹو میشن کے مجوزہ روڈ میپ کی اصولی منظوری دیدی

سراج الحق نے کہا کہ جعلی الیکشن میں کرپٹ لوگوں کو دوبارہ مسلط کر دیا گیا ہے اور جماعت اسلامی کو الیکشن ہرایا گیا تاہم ہم نے حوصلہ نہیں ہارا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاشت کاروں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں