سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کرانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ اجلاس (parliament session)

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 اپریل کو سندھ ، پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کردی

52 سینیٹرز 11 مارچ کو مدت پوری کرکے ریٹائرہو جائیں گے ،جن میں سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز بھی شامل ہونگے تاہم 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینٹ انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران دیں گے۔


متعلقہ خبریں