غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں بھاری اضافہ

اسٹیٹ بینک

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کا مجموعی حجم 694.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 215 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی 2022 تا جنوری 2023 میں غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں 290.5 ملین ڈالر بیرون ممالک منتقل کئے گئے تھے۔

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 65 ہزار کی حد بحال

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی مد میں 126.6 ملین ڈالر بیرون ممالک منتقلی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.9 ملین ڈالر تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم ریفائننگ کی مد میں سرمایہ کاری پر حاصل منافع سب سے زیادہ 126.4 ملین ڈالر بیرون ممالک منتقل کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں