شور کرنے والوں کی آواز گم، میری آواز گونجے گی، شہباز شریف

گوادر

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شور کرنے والوں کی آواز گم ہوجائے گی، میری آواز گونجے گی، پاکستان کو ویزا فری ملک بنائیں گے، ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا، کبھی بدلے کی سیاست کا نہیں سوچا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24ویں وزیراعظم بننے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے ایوان، اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آصف زرادری ، بلاول بھٹو اورخالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف معمار پاکستان ہیں، میاں نواز شریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، نواز شریف کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ نواز شریف کو اس بات کی سزا دی گئی کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے مینار قائم کیے۔

شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی پر نواز شریف کی تختیاں لگی ہیں، نواز شریف کی حکومت کا 3 بار تختہ الٹا گیا، کیسز بنے، جلا وطنی پر مجبور کیا گیا۔ نہ نواز شریف، نہ آصف زرداری، نہ بلاول نے پاکستان کے مفاد کے خلاف بات کی نہ سوچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب بے نظیر شہید ہوئیں تو آصف زرداری نے کہا پاکستان کھپے، ان کی باری آئی تو انہوں نے اپوزیشن کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت ،قانون اور انصاف کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ہم نے کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا تک نہیں، ملک کے خلاف زہر اگلا گیا، ہم نے ہمیشہ صبر ،تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔ 9 مئی کو اداروں پر حملے کئے گئے، ہم ان چیلنجز کو ملکر عبور کریں گے اور پاکستان کو اس کا مقام دلائیں گے۔

اسحاق ڈار کے وزیرِ خزانہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں، پیپلز پارٹی کی وضاحت

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کو طوفان سے نکال کر کنارے پر لے جائیں گے، یہ کام مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، اندازہ ہے کل محصولات 12 ہزار 300 ارب روپے ہوں گے۔ صوبوں کو تقسیم کے بعد 7 ہزار 300 ارب بچتے ہیں


متعلقہ خبریں