غزہ حملے، کولمبیا نے اسرائیل سے خریداری روک دی


بگوٹاکولمبیا نے غزہ میں حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری روک دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں امدادی اشیا کے لیے جمع ہونے والے شہریوں پر فائرنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو قرار دے دیا۔

کولمبیا کے صدر نے اسرائیلی جارحیت پر احتجاجاً صہیونی ریاست سے اسلحہ کی خریداری کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹو فوجیں یوکرین میں داخل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے، ولادیمیر پوتن

گستا پیٹرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوراک لینے کے لیے پہنچنے والے 100 سے زائد فلسطینیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گولیاں چلوائیں جو نسل کشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں تسلیم کریں یا نہ کریں، اسرائیلی مظالم سے ہولوکاسٹ کی یاد تازہ ہو گئی۔ عالمی برادی کو چاہیے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تعلقات منقطع کر دیں۔

اس سے قبل کولمبیا نے غزہ پر بمباری اور حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا تھا۔


متعلقہ خبریں