دل سے انکے بچے بھی نہیں مانتے کہ یہ منتخب ہوئے، بیرسٹر گوہر کی مخالفین پر تنقید

گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انکے اپنے بچے بھی دل سے نہیں مانتے کہ یہ لوگ جیتے ہوئے ہیں، فارم 45 کے بغیر جو ایوان میں ہیں وہ اجنبی ہیں ممبر نہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اسپیکر الیکشن کیلئے اسمبلی کے ممبران کی تعداد مکمل ہونی چاہیے۔ اس وقت ہاؤس میں ہمارے 23 ممبران نہیں ہیں۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر آپ اس ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں نا کہ کسی کی پارٹی ہیں۔ یہ ہاؤس نامکمل ہے براہ مہربانی پوائنٹ آف آرڈر آئین اور قانون کا ہے۔ ہم نے آپ سے پوائنٹ آف آرڈر پر رولنگ مانگی ہے۔

سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

انہوں نے سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ اس ایوان کے محافظ ہیں یہ ایوان نامکمل ہے۔ اس ایوان کو مکمل ہونا چاہیے، ہم نے آپ سے رولنگ مانگی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری خواتین ارکان ابھی اسمبلی میں نہیں، ایوان مکمل نہیں، فارم 45 کے بغیر جو ایوان میں ہے وہ اجنبی، ممبر نہیں۔ دل سے ان کے بچے بھی نہیں مانتے کہ یہ منتخب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں