29 فروری سے دو مارچ تک بارش اور شدید برفباری کی پیشگوئی

Rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیں بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج اسلام آباد میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ مر ی، گلیات اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، شمالی اور جنوب مغربی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

خضدار، قلات، تربت، کیچ، پنجگور، گوادر، آواران، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، زیارت، چمن اور پشین میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز بارش اور شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 29 فروری سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا۔

یکم اور 2 مارچ کو اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری گلیات میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 29 فروری سے یکم مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 29فروری سے 2مارچ تک گرج چمک کےساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر اور دادو میں بارش کا امکان ہے۔

جامشورو، ٹھٹھہ، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہروفیروز اور نوابشاہ میں بھی بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں