اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست پر سماعت آج الیکشن کمیشن میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ آج (منگل کو) سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ثبوت اکھٹے کر رہے ہیں، ثبوتوں کے ساتھ آئیں گے، فیصل کریم کنڈی
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔