مرادعلی شاہ پھر وزیراعلیٰ سندھ منتخب

سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


مرادعلی شاہ پھر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ۔

مرادعلی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے، مرادعلی شاہ نے 112ووٹ حاصل کیے،ایم کیوایم کے علی خورشیدی نے36ووٹ حاصل کیے۔

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ منتخب

نومنتخب اسپیکر اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی زیرِ نگرانی سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران ووٹنگ کے ذریعے نئے وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب ہوا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیسری بار اس صوبے کی سربراہی کیلئے چنا گیا ہے، تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

میں جب وزیراعلیٰ بنا تو میرےوالدین میرے ساتھ نہیں تھے، میرے والدین کی تربیت اور دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، مجھے شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی بہت یاد آرہی ہے، 2002کے الیکشن میں والد نے کہا میں الیکشن نہیں لڑ سکتا، میرے والد نے کہا آپ الیکشن لڑ سکتے ہیں تو الیکشن لڑیں۔

میں آج تیسری بار وزیراعلیٰ کا الیکشن جیتا،5بار اس اسمبلی کا ممبر بنا ہوں، میں اپنی فیملی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میراساتھ دیا، میری فیملی نےہمیشہ مشکل وقت میں میراساتھ دیا، ایسابھی وقت تھا کہ کہا جا رہا تھا تم کل یا پرسوں گرفتار ہو جاؤ گے ۔

بلاول بھٹو نے کہا مراد علی شاہ کو جیل بھیجا گیا تو وہ جیل سے میرے وزیراعلیٰ ہوں گے، آغاسراج درانی جیل سے اسمبلی چلاتے تھے، جنہوں نے مجھے ووٹ دیا میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش کروں گا کہ میں دونوں طرف کو ساتھ لیکر چلوں۔

میں 2002میں پہلی بار ممبر اسمبلی بنا تھا، ہم سب چاہیں گے کہ آپ مثبت کردار ادا کریں، تنقید سے کبھی نہیں ڈرتے، کل صحافی پوچھ رہے تھے کہ آپ نے اتنی سیٹیں جیتی کیسے؟ میں نے کہا تھا کہ ہم 90سے95سیٹیں لیں گے، ہمیں بھی بہت اعتراضات ہیں، ہم قانونی راستہ اپنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے سندھ کے لوگوں کی خدمت نہ کی ہوتی توہماری حکومت نہ بنتی، ایک ایک کے فارم45 کی ذمہ داری میں لیتا ہوں، ہم ایک ایک کا حساب دینے کیلئے تیار ہیں، سندھ کو بدنامی کرنے والی بات ختم کی جائے۔

سندھ سے سیکھ کر آگے چلیں، پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جس کی دو خواتین جنرل سیٹ پر جیت کر آئی ہیں، ہم نے ایک کرسچن کو پہلی بار ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ پر بٹھایا ہے۔ پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لیکر آگے چلتی ہے، ہم مل کر اس صوبے کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں