اویس قادرشاہ سپیکر ، انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب


اویس قادرشاہ اسپیکر ، انتھونی نوید ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

حارث رؤف انجری کے باعث پی ایس ایل9 سے باہر

اویس قادر شاہ 111ووٹ لےکر اسپیکرسندھ اسمبلی منتخب ہوئے ،پیپلزپارٹی کے امیدوار اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کیے،ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ شاہ کو 36 ووٹ ملے۔

147 اراکین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا،بعدازاں نومنتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ نےحلف اٹھالیا،آغاسراج درانی نے نومنتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ کومبارکباد دی۔

پیپلزپارٹی کے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ،پیپلز پارٹی کے امیدوار انتھونی نوید نے 111ووٹ حاصل کیے،ایم کیو ایم کے امیدوار راشد خان کو 36ووٹ ملے۔بعدازاں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ نے ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیا

بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان پہنچ گیا

اویس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو،آصف زرداری سمیت لیڈرشپ کا مشکور ہوں،پہلی بار اسپیکر سندھ اسمبلی کاسکھر سے ہونا اعزاز کی بات ہے،اسپیکر منتخب ہونے پر اللہ کاشکر گزار ہوں۔

ہماری لیڈر شپ نے ہمیشہ ہمیں سپورٹ کیا،سندھ کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی کو واضح طور پر جتوایا،ایوان کو آئین اور قانون کے مطابق چلاؤں گا،بطوراسپیکرتمام ارکان کو ساتھ لے کرچلوں گا۔


متعلقہ خبریں