یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی ، آٹا اور چاول مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگے فروخت ہونے لگے

یوٹیلٹی اسٹورز

گھی ، کوکنگ آئل ، چینی اور پتی کی قیمتیں گر گئیں


سبسڈی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیاء مارکیٹ کے مقابلے میں مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا عام مارکیٹ کی نسبت 48.21 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2840 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2792 روپے میں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ سیلا چاول کی قیمت عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40 روپے زیادہ ہے ، مارکیٹ میں چاول 317 روپے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمت 370 روپے ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

اسی طرح سفید چناعام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر 13.53 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے ، مارکیٹ میں فی کلو سفید چنا 391 اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر 405 روپے جبکہ چینی 9 روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے ، مارکیٹ کے 146 کے مقابلے میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 155 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔


متعلقہ خبریں