پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز نے مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں مشترکہ عسکری ٹریننگ کی۔
آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ملتان کور کے زیر اہتمام پاکستان فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کی گئی۔
پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون ہے،دونوں ممالک کی فوجی مشقوں کا مقصد فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مہارت کا تبادلہ تھا۔
سندھ اسمبلی، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک سعودیہ افواج کی شرکت بھرپور جوش و خروش، تربیتی سیشنز اور اعلیٰ جذبے کے ساتھ ہوئی، دوران تربیت مختلف حکمت عملی اور مشقیں کی گئیں جن میں کمبائنڈ بیٹل پی ٹی، سمال اسکیل آپریشنز، روم کلیئرنس، کلوز مارکس مین شپ، فائرنگ اور ریپلنگ شامل ہیں۔
ان مشقوں میں کوبرا ہیلی کاپٹروں کے استعمال نے جنگ جیسا ماحول بنا کر تربیتی مشقوں میں نئی روح پھونک دی، یہ تربیتی مشقیں پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کو اپنی طاقتوں کو تیز کرنے، مہارت کے تبادلے اور اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کا منفرد موقع فراہم کریں گی۔
خاص اہمیت ہیلی کاپٹر کی مشقوں پر مرکوز تھی جس کا مقصد دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتوں کو فروغ دینا تھا،ان خصوصی تربیتی سیشنز سے دہشتگردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور امن و استحکام کو فروغ دینے میں دونوں افواج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔